تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

لندن:ری سائکلنگ فیکٹری میں آتشزدگی

اے آر وائی - مشرقی لندن کی ری سائکلنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی ،فائربریگیڈ کے دوسواہلکارآگ بجھانےمیں مصروف ہیں ۔

آگ مقامی وقت کےمطابق دوپہرڈیڑھ بجےکےقریب اولمپک اسٹیڈیم سےچندمیل کےفاصلے پرقائم ایک ری سائکلنگ فیکٹری میں لگی ۔ جسے بجھانےکےلیےچالیس فائربریگیڈکی گاڑیوں اور دوسوفائرفائٹرزکواستعمال کیاجارہاہے۔آگ سےتاحال کسی شخص کےزخمی ہونےکی اطلاع نہیں ملی ہے۔



آگ کےباعث علاقے میں سیادہ دھوئیں کےبادل چھاگئےہیں ۔آگ کےسےاٹھنےوالادھواں اولمپکس اسٹیڈیم سےبھی دیکھاجاسکتاہے۔ حکام کےمطابق گذشتہ چند برسوں میں لگنےوالی یہ سب سےبڑی آگ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.