تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

امریکی ریاست الینوئے میں مسجد پر فائرنگ

اے آر وائی - امریکی ریاست الینوئے کے شہر مورٹن گروو میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ شکاگو میں امریکہ اسلامی تعلقات کی کونسل کے مطابق مسجد کے باہر دو گولیاں اس وقت فائر کی گئیں جب نمازی مسجد کے باہر کھڑے تھے۔ فائرنگ سے مسجد کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب کے مطابق مسجد کی مخالفت کرنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر یہ گولیاں چلائیں ۔ مورٹن گروو کی پولیس نے ایف بی آئی اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.