13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
ماسکو:فضائیہ کے سو سال مکمل ہونے پر ایئر شو کا انعقاد
اے آر وائی - روس کی فضائیہ کے سو سال مکمل ہونے پر بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔ایئر شو میں قیمتی اور جدید طیاروں کی نمائش کی گئی۔ ماسکو میں ہونے والےاس بین الاقوامی ایئر شو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔ شو میں جدید طیاروں نے کرتب کا بھی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سن دو ہزار بیس تک سولہ سو جدید جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر حاصل کر لے گا