تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

شام: سرکاری فوجوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

اے آر وائی - شام میں صورتحال تاحال کشییدہ ہے دارالحکومت دمشق میں سرکاری فوجوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شمال مغربی صوبے الیپو کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ سرکاری فورسز نے ایک ریڈیو اسٹیشن اور ٹیلی ویژن اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، سیرین فری آرمی اور باغیوں نے الیپو سمیت دیگر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نئی حکمت عملی طے کر لی ہے۔



ادھر دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جدہ میں اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ او آئی سی کے اجلاس میں یہ بات زیر غور آئیگی کہ شام کے مسلے پر غیر ملکی مداخلت کی قطعی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.