تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18

ایران پر ممکنہ حملے کے خلاف اسرائیلی شہریوں کا مظاہرہ

اے آر وائی - ایران پر کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت کیخلاف درجنوں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب میں وزیر دفاع ایہود براک کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔



مظاہرین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے۔ مظاہرہین نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایران کیخلاف کسی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسلے کے حل کی کوشش کرے۔ مظاہرین نے بین الا قوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ایران کا بائیکاٹ ترک کرے۔



واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور تیاری سے باز رہے ورنہ اسے عالمی برادری کے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.