تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18

ایران: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد306ہوگئی

اے آر وائی - ایران کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کے دو جھٹکوں میں مرنے والوں کی تعداد تین سو چھ ہو گئی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہیں۔



ہفتے کے روز تبریز کے قریب آنے زلزلے سے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور متاثرہ علاقے کے اسپتال زلزلوں کے زخمیوں سے بھرگئے۔ مزید جھٹکوں کے ڈر سے ہزارہا افراد عارضی کیمپوں یا کھلے آسمان کے نیچے مقیم ہیں جبکہ متاثرین کو خیموں کی کمی کا سامنا ہے۔ ریکٹر اسکیل پرچھ اعشاریہ تین اور چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.