تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18

قاہرہ: جنرلز کی برطرفی،صدر مرسی کی حمایت میں مظاہرہ

اے آر وائی - مصر کے صدر محمد مرسی کی جانب سے فیلڈ مارشل محمد طنطاوی سمیت دو اہم جرنیلوں کی برطرفی اور فوجی احکامات کی منسوخی کے فیصلے کی حمایت میں ہزاروں افراد نے تحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔



گذشتہ روز ہونے والے اس مظاہرے میں مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ اکثر لوگوں نے صدر مرسی کی تصاویر پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل مصر اسرائیل سرحد پر سولہ مصری فوجی کی ہلاکت کے واقعے پر فیلیڈ مارشل طنطاوی اور چیف آف اسٹاف سامی عنان کی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر جبری طور پر ریٹائر کردیا گیا تھا۔



چھتر سالہ فیلیڈ مارشل محمد حسین طنطاوی ملٹری کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے تاحال اپنے عہدے پر برقرار تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر مرسی کا فیصلہ انصاف پر مبنی اور صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہے، لہذا ہم ان کے اس فیصلے اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.