تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:38

امریکا،شکاگو کی مسجدپر فائرنگ

اے آر وائی - امریکی شہرشکاگوکی مسجدپر فائرنگ سے دیوار کو نقصان پہنچا۔فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ روزہ افطار کرکے باہر نکل رہے تھے۔



شکاگو میں امریکہ اسلامی تعلقات کونسل کے مطابق مسجد کے باہر دو گولیاں اس وقت فائر کی گئیں جب نمازی مسجد کے باہر کھڑے تھے۔فائرنگ سے مسجد کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔



کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب کے مطابق مسجد کی مخالفت کرنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر یہ گولیاں چلائیں ۔ مورٹن گروو کی پولیس اور ایف بی آئی اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.