تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:14

او آئی سی کا اجلاس، شام سے متعلق اہم فیصلے متوقع

اے آر وائی - مکہ المکرمہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کا غیرمعمولی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شام سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ صدر آصف زرداری سعودی فرمانروا کی دعوت پر خصوصی طور پر شریک ہیں۔



دوروزہ اجلاس میں شام کی صورتحال اور وہاں جاری بدامنی پر غور اور شام کی حکومت کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات اور میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کا جائزہ لیا جائے گا۔ او آئی سی کے اجلاس میں شام کی تنظیم کی رکنیت معطل کرنے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان،لبنان،ایران،فلسطین ،اردن، کویت، ترکی، بحرین اور قطرسمیت 57 ممالک کےسربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری ، وزیرخارجہ حناربانی کھر اور وزیرداخلہ رحمان ملک بھی صدر کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔



او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ امکان ہے کہ صدر زرداری شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس سے قبل ایران شام کی رکنیت معطل کئے جانے کی فیصلے کی مخالفت کا اشارہ دے چکا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے کہا کہ مسلم امہ کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کےلیے اتحاد کی ضرورت ہے۔



سینیگال کے صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک غربت اورافلاس کاشکارمسلم کی مدد کرنےکےلئے تعاون کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.