تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:1

نکسل باغی بھارت کی داخلی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں،من موہن سنگھ

اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نے مریخ پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں نکسل باغی بھارت کی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔ سکیورٹی بہتر بنانے کےلیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔



جشن آزادی کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ پینسٹھ سال میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہےمگر ہماری آزادی تب پوری ہوگی جب ملک سے غربت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اندرونی سیکیورٹی کے لئے بہت کام کرنا ہے کیونکہ نکسل باغی بھارت کی سلامتی کےلیے اب بھی خطرہ ہیں۔



من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارتی قوم کسی بھی چیلنج کاسامنا کرسکتی ہے۔ مریخ کے مدار میں خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت میں پولیو کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ہر گھر میں بجلی فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پرقابواور بے روزگاری کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.