15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:57
بھارت کا یوم آزادی، وزیراعظم من موہن کا مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں آج آزادی کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی یوم آازادی کی مرکزی تقریب دارلحکومت نئی دلی میں جاری ہے۔ تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے آزادی کی سالگرہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 65 سالوں میں ہم نے بہت کچھ حاصل کیا، ہمیں یہ بھی سوچنا ہے کہ ہم نے آگے کیا کچھ کرنا ہے اور کیا حاصل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی تب پوری ہوگی جب ہم اپنے ملک سے غربت کو ختم کردیں گے، ہمیں ملک میں ہونیوالی مہنگائی پر بھی قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون میں ہونیوالی کم بارشوں کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، 5 لاکھ تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، ہم اگلے 5سالوں میں ہر گھر میں بجلی پہنچانا چاہتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں اس موقع پر اعلان کیا کہ مریخ پر بھی خلائی مشن بھیجا جائے گا۔