تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:30

بھارت کے 65ویں جشن آزادی کی تقریبات

اے آر وائی - بھارت اپنا پینسٹھ واں جشن آزادی منارہا ہے۔ واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیا کے استحکام اور امن کیلئے شمعیں جلا کر امیدیں جگائی گئیں۔



بھارت میں یوم آزادی کے دن کا آغاز واہگہ سرحد پر دونوں ممالک کے درمیاں امن کی دعاؤوں سے کیا۔ بھارت کی سول سوسائٹی اور امن کے پیامبروں نے چودہ اگست کی درمیانی شب شمعیں جلا کر امن کی امیدوں کا دیا جلایا اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کو دوام بخشا ۔



اس موقع پر دونوں ممالک کے معروف افراد نے واہگہ اور لاہور کو ملانے والے راستے پر پیام امن کے نعرے لگائے اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا عہد کیا، دونوں ممالک کے معروف امن پسندوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام کی محبتیں خطے میں امن لانے کا سبب بنیں گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.