تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:36

مصر میں 14مذہبی انتہا پسندوں کو موت کی سزا

اے آر وائی - مصر کی مقامی عدالت نے مصری فوج اور پولیس کے جوانوں کے قتل کے جرم میں چودہ مذہبی افراد کو موت کی سزا سنادی۔ ان چودہ افراد پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے شمالی سینائی کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے چودہ سرکاری اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔



ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کو ایک طویل عرصے سے اس متعلقہ علاقے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہاں دہشت گردی کر کے چند مذہبی افراد مصر کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سرکاری اہلکاروں کو اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کی کاروائیوں نے انتہا پسند اور سرکاری فوج کے درمیان ایک خلیج پیدا کر دی تھی۔



یاد رہے کہ پولیس چوکی پر انتہا پسند مذہبی عناصر نے یہ حملہ جولائی دو ہزار گیارہ میں اس وقت کیا تھا جب مصر میں امریکی اثرو رسوخ کا پروپیگنڈا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.