15 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:1
امریکی ریاست واشنگٹن اور کیلی فورنیا میں آتشزدگی کے واقعات
اے آر وائی - امریکی ریاست واشنگٹن اور شمالی کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں ہزاروں ایکڑ زمین آگ کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور کئی ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
حکام کے مطابق سو سے زائد لوگ اس آگ بےگھر ہوئے ہیں، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال پتا نہیں چل سکا، تاہم تحقیقات جاری ہیں وہاں شمالی کیلی فورنیا میں آتشزدگی کے دو واقعات سامنے آئے جہاں جھیل کاؤنٹی میں آگ لگ گئی اور اور تقریباً سات ہزار ایکڑ زمین کو اپنی زد میں لیا ہے۔ کیلی فورنیا حکام کے مطابق آگ بجانے میں گیارہ سو فائر فائیٹرز، سات ہیلی کاپٹر اور ستارہ بلڈوزر مصروف ہیں۔