تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:13

او آئی سی کاغیرمعمولی اجلاس، شام کی رکنیت معطل

اے آر وائی - شام کے صدر بشارالاسد ملک میں جاری کشیدگی روکنے میں ناکام ہوگئے۔ اسلامی تعاون کی تنظیم نے شام کی رکنیت معطل کردی۔ او آئی سی کے دو روزہ غیرمعمولی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔



مکہ المکرمہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے دوروزہ غیرمعمولی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ملک میں جاری خانہ جنگی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں لہذا اوآئی سی ممالک نے شام اور اس کے تنظیم سے منسلک تمام اداروں کی رکنیت معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔



اجلاس میں میانمر میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی دعوت پر صدر زرداری نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مسلم امہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر بھی غورکیاگیا۔



او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس سے قبل مکہ میں اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں شام کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ کانفرنس کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے میڈیا کو بتایا شام میں دراندازی کے خاطرخواہ شواہد نہیں مل سکے۔



شام کی رکنیت معطل کرنے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلم امہ تمام معاملات کا پرامن حل چاہتی ہے اور خون ریزی نہیں چاہتی۔ شام اور ایران نے سعودی عرب، قطر اور ترکی میں باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.