تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:20

پاکستان کے جوہری اثاثے خطرے میں نہیں ۔ امریکا

اے آر وائی - امریکا نے کامرہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے خطرے میں نہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں ، امریکا کو کامرہ میں ایئر بیس پر حملے میں پاکستانی فورسز کے جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ۔ امریکی پینٹا گان کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے بھی کامرہ میں دہشت گردوں کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس حملے سے پاکستان کے جوہری اثاثے غیر محفوظ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان نے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے موثر انتظام کررکھا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.