17 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:17
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے افطار ڈنر
اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کی رہائش گاہ پر دئیے جانے والے افطار ڈنر میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال کرشن اڈوانی اور دیگر اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی اور مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ملاقات کی۔
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسلمان بشیر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ سفارتکاروں اور سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ شو بز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی جس میں جاوید اختر اور شبانہ اعظمی بھی شامل تھے۔