17 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:17
عراق میں دھماکے،80 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی
اے آر وائی - عراق میں بم دھماکوں کے نتیجے میں اسی افراد ہلاک جبکہ دو سو پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیادہ تر حملوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے عراق کے شمالی شہر کرکوک اور دارالحکومت بغداد میں ہوئے جن میں کم از کم اسی افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔
سٹی پولیس کمانڈر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی شہر کرکوک میں چار بم ایک فوجی افسر کے گھر کے باہر نصب کیے گئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں فوجی افسر محفوظ رہا تاہم اس کے گھر میں موجود اس کا بھائی اور رشتے دار زخمی ہو گئے۔
بغداد کے ضلع حسینیان میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے۔ کرکوک علاقے داقوق میں خود کش حملے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔