17 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:27
ایکواڈورکا جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان
اے آر وائی - جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اسانج کو سویڈن میں جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا ہے۔ جون میں برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اسانج کی درخواست رد کر دی تھی جس میں انہیں مبینہ جنسی جرائم پر سویڈن کے حوالے کیے جانے کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کو کہا گیا تھا۔
اسانج نے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے سویڈن کے حکام کے حوالے کیے جانے سے بچنے کے لیے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لی تھی۔برطانوی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسانڑ کی سویڈن کو حوالگی برطانیہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔