تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:29

اقوام متحدہ کا شام میں مبصر مشن ختم کرنے کا اعلان

اے آر وائی - اقوام متحدہ نے شام میں پرتشدد واقعات میں کمی نہ ہونے کے باعث مبصر مشن ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ شام سے مبصر مشن کی واپسی کاعمل اتوار کی رات سے شروع ہوگاجبکہ اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیرکاکہنا ہے کہ شام میں جاری پر تشدد واقعات کے باعث امن مشن کے مقاصد پورے نہیں ہوسکے۔



واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شام کے بحران کا جائزہ لینے کے لئے اپریل میں تین سو اہلکاروں پر مبنی مبصر مشن کو دمشق بھیجا تھا۔



یاد رہے کہ اس سے قبل کوفی عنان نے یورپ اور امریکی دباوٴ کے پیش نظر امن مبصر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھاجبکہ روس اور چین کوفی عنان کو امن مذاکرات کے لئے بہتر فریق سمجھتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.