17 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:4
امریکا سے مذاکرات کا مطلب موقف سے دستبردار ہونا نہیں، ملاعمر
اے آر وائی - طالبان رہنما ملا عمر نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا مطلب اپنے موقف سے دستبردار ہونا نہیں۔ غیر ملکی فوجوں کے انخلا سے قبل دیگر افغان گروپوں سے مذاکرات کرکے مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عید پر جاری کئے گئے پیغام میں ملا عمر نے کہا کہ طالبان نے رواں سال میں پورے ملک میں کامیاب کارروائیوں سے امریکی فوج اور افغان حکومت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبورکردیا۔