17 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:28
برسلز:بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانہیں سکتا،علی رضا سید
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …۔ علی رضاسیدنے کہاکہ جب تک کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا،کشمیری بھارتی کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے رہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی۔بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے اختیارکرکے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانہیں سکتا۔بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یورپ بھر اور خصوصی طور پر یورپی ہیڈکواٹر برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے چیرمین علی رضا سید کی قیادت میں بھرپور اور انوکھااحتجاجی مظاہرہ کومغربی میڈیانمایاں طور پر شائع اور نشر کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کشمیرکونسل ای یو وہ واحد تحریک ہے جو دنیابھر میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کی جدوجہد اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش ہے۔ فرانسیسی اور یورپی میڈیا نے کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں بڑے ہی عجیب اور غیرروایتی طریقے سے بھارت کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا کے مظاہرہ کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے، واضع رہے کہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پرکشمیر یوں نے سینکڑوں ”سیاہ غبارے‘ ‘ فضاء میں چھوڑ کراحتجاج کیا اس احتجاج کااہتمام کشمیرکونسل ای یو نے کیاتھا۔ بڑی تعداد میں سائیکل سوار ہاتھوں میں سیاہ غبارے لے کربرسلزکی مختلف سڑکوں سے گزرے تو فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں کی خصوصی توجہ کاباعث بنے۔ دوگھنٹے پر مشتمل سائیکل سواری بدھ کے روزیورپی یونین کے ہیڈکوارٹر سے شروع ہوئی اور یورپی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے اختتام پذیرہوئی جہاں سینکڑوں ”کالے غباری“ ہوا میں چھوڑے گئے۔ ان غباروں کے ساتھ کچھ پلے کارڈز بھی فضاء میں بلند ہوئے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ جن پر لکھاتھا: ”پیس فارآل، پیس فارکشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرو، ہم آزادی چاہتے اور کشمیریوں کی مددکی جائے۔“ اس موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور ان کے ہمدرد موجودتھے۔ اس دوران کشمیرکونسل ای یو کی ایک ملین دستخطی مہم کے تحت لوگوں سے دستخط بھی لئے گئے۔ اس موقع پرکشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ ہم دنیاکو بتادیناچاہتے ہیں کہ ہم بھارتی کے قومی دن کو کیوں یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں؟ ”یہ اس لیے ہے کہ بھارتی رہنماوؤں نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاتھا۔بھارتیوں نے کہاتھاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزادہوں گے لیکن آج تک وہ وعدہ پورانہیں ہوا۔ علی رضاسیدنے کہاکہ جب تک کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا،کشمیری بھارتی کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے رہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی۔بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے اختیارکرکے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانہیں سکتا۔ ریاستی دہشت گردی کامقصد کشمیریوں میں خوف وہراس پیداکرناہے لیکن کشمیری ہرگزخوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ اپنا حق لے کررہیں گے۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین نے عالمی اداروں خاص طورپر اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو فوری نوٹس لے کرکشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوانے میں کرداراداکرے۔