18 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:19
چلی:عوام دشمن پالیسیوں پر طلبہ کا احتجاج
اے آر وائی - چلی میں حکومتی تعلیمی نظام میں عوام دشمن پالیسیوں پر طلبہ نے اسکولوں پر قبضہ کر لیا تاہم پولیس نے طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اسکولوں پر سے طلبہ کا قبضہ ختم کرانے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا۔
پولیس نے سینکڑوں طلبہ کو حراست میں بھی لے لیا۔چلی کے صدر سبستین پینراہ نے طلبہ کو ہنگامہ آرائی ختم کر کے مذکرات کی پیشکش کی ہے۔ پینراہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔طلبہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک میں موجودہ تعلیمی نظام کو ختم کر کے سستی تعلیم فراہم کی جائے ۔