تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:27

میانمار: فسادات کی تحقیق کے لئے کمیشن قائم

اے آر وائی - میانمار کی حکومت نے ملک کے مغربی حصے میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا ہے۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے رکھنی صوبے میں مئی اور جون میں ہونے والے نسلی فسادات کی تحقیقات کے لئے ستائیس رکنی کمیشن قائم کر دیا جو گڑبڑ کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کرے گا اور فسادات کے خاتمے، امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے بارے میں اقدامات تجویز کرے گا۔



کمیشن سترہ ستمبر کو اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گا۔ کمیشن کے ارکان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور مقامی لیڈرز شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.