تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:42

شام کے لیے اقوام متحدہ کے نئے مندوب کی تقرری

اے آر وائی - اقوام متحدہ نے الجزائر کے سابق وزیر خارجہ لخدر براہیمی کو شام کے لیے نیا بین الاقوامی مندوب مقرر کیا ہے۔ نئے مندوب کوفی عنان کی جگہ لیں گے جو رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔



نوبل امن انعام یافتہ اٹھتر سالہ لخدر براہیمی انیس سو اکیانوے سے انیس سو ترانوے تک الجزائر کے وزیر خارجہ تھے۔ وہ افغانستان اور عراق کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب بھی رہ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل بان کی مون اور عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے براہیمی کی تقرری کی حمایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.