تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:36

سعودی عرب،خلیج، یورپ اور امریکہ میں آج عید منائی جا رہی ہے

اے آر وائی - سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں ، برطانیہ ،فرانس اور امریکا میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔



سعودی عرب میں نماز عید کا مرکزی اجتماع مکہ المکرمہ میں ہوا۔ جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ میں نمازعید کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر اور سعودیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے لوگ شریک ہوئے۔ عید کے روح پرور اجتماع کے لئے سعودی حکومت نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ملائیشیا،انڈونیشیا، فلپائن بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور اخوت، عالم اسلام اور دنیا بھر میں امن کیلئے دعائیں کی گئیں۔



برطانیہ اور فرانس میں بھی عید الفطر روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ نیویارک رویت ہلال

کمیٹی کے نائب خطیب قاری سیف النبی نے اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا میامی اور فلوریڈا سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی گئیں اس لئے آج امریکا میں عید ہے۔ایران، متحدہ عرب امارت ، قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی آج عید الفطر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.