19 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:15
سوڈان:مسافرطیارہ گرکرتباہ،وزیرسمیت اکتیس افراد ہلاک
اے آر وائی - سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک وزیر سمیت اکتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈان میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے جس میں ایک وزیر سمیت اکتیس افراد سوار تھے ۔ حادثے کے نتیجے میں سوڈانی وزیر خلیل عبداللہ اور عملے کے ارکان سمیت اکتیس افراد ہلاک ہوگئے ۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار وزیر اور دیگر حکومتی اہلکار عید منانے جارہے تھے کہ طیارہ جنوبی علاقے تلوڈی میں گر کر تباہ ہوگیا ۔