تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:19

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کاحامد کرزئی کو فون

اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کیا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں نیٹو کے فوجیوں کی ہلاکت کی روک تھام کے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔



پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کے تعاون کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کی روک تھام کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ افغان صدر نے افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کی ۔



افغان فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد نیٹو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال افغان فوجیوں کے ہاتھوں اڑتیس نیٹو اہلکار ہوئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.