21 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:53
شام کے صدر بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں ، براک اوباما
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے شام کے صدر بشار الاسد کو خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھاروں کا استعمال امریکا کے لیے ریڈ لائن ہے ،بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں. وائٹ ہائوس میں صھافیوں سے بات چیت میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے کا خدشہ ہے ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر امریکی ردعمل بھی بدلے گا شام کے حالات خراب سے خراب ترہوتے جارہے ہیں ان حالات میں شام کےصدر بشارالاسدکواقتدار چھوڑدیناچاہئے۔
باراک اوباما نے افغانستان میں حالیہ چند دنوں مین افغان فوجیوں کے ہاتھوں نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حامد کرزئی سے بات چیت کی گئی ہے۔