تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:2

امریکا ڈرون حملوں کی ویڈیوز پیش کرے،اقوام متحدہ

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کے ٹھوس شواہد پیش کرے۔ ڈرون حملوں کی ویڈیوز پیش نہ کی گئی تو امریکا کو تحقیقات کا سامنا کرنا ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کے بارے میں ٹھوس شواہد پیش کرے ورنہ اسے اقوام متحدہ کی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا۔



امریکی عہدیدار نے مطالبہ کیا امریکا ڈرون حملوں کی ویڈیوز آزاد ماہرین کو پیش کرے۔ بین ایمرسن کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کی تحقیقات کا معاملہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا یہ بیان شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیاہے۔



عید سے ایک روز پہلے ہونے والے حنلے پر پاکستان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ بین ایمرسن کا کہنا تھا کہ جب تک اقوام متحدہ کے پاس ڈرون حملوں کے ٹھوس شواہد نہ ہوں ان حملوں کی قانونی یا غیر قانونی حیثیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں کے خلاف امریکا عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.