21 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:12
ترکی:جنوب مشرقی علاقےمیں کاربم دھماکا،8افرادہلاک
اے آر وائی - ترکی کےجنوب مشرقی علاقےمیں کاربم دھماکےمیں آٹھ افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکاجنوب مشرقی شہرغازیان میں پولیس اسٹیشن کےقریب کیاگیا۔ دھماکےمیں سات افرادہلاک ہوئے اورمتعد دزخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کاربھی شامل ہیں۔
غازیان کےگورنرکا کہنا ہے کہ کاربم دھماکا ریموٹ کنٹرول سےکیا گیا۔ دھماکےکےبعدوہاں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ جسےبعدازاں فائربریگیڈنے بجھادیا۔