21 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:45
پاکستان ڈٹ جائے امریکا مدد کو تیار ہے، ہاورڈ برمن
اے آر وائی - امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ہاورڈ برمن نے کہا ہےکامرہ جیسے حملے کرکے دہشت گرد پاک فوج کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں۔
لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاورڈ برمن کا کہنا تھا امریکا پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے،پاکستان کو بھی اس قسم کے حملوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا دہشت گرد پاکستان جیسے اہم ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں دہشتگردوں کے خلاف حکومتی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جو حکومت اور فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔