تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:19

بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی،وزیراعظم سے استعفی کامطالبہ

اے آر وائی - بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ملتوی کر دئیے گئے۔



پی جے پی رہنماؤں کے مطابق کوئلے کی کانوں کے ٹھیکوں میں بدعنوانیاں سامنے آنے کے بعد من موہن سنگھ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔



نیشنل آڈیٹرکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دو ہزار پانچ سے دو ہزار نو کے دوران کوئلے کی کانوں کے ٹھیکوں کی نیلامی کے بجائے براہ راست مخصوص افراد کو دے دئیے گئے ۔ بھارتی وزیراعظم آج اس بارے میں پارلیمنٹ میں اپنا بیان دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.