تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:10

صدرالاسد کے استعفے پر غور کیا جا سکتا ہے،شامی نائب وزیراعظم

اے آر وائی - شام کے نائب وزیرِ اعظم قادری جمیل نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے صدر بشارالاسد کے غیر مشروط استعفیٰ پر غور کیا جا سکتا ہے۔



روسی دارالحکومت ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شامی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت صدر بشارالاسد کے استعفی کو غیر مشروط مذاکرات میں زیرِ بحث لانے کو تیار ہے تاہم ان کے استعفے کو مذاکرات شروع کرنے سے مشروط کرنا قابل قبول نہیں۔



انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام میں عسکری مداخلت کے لیے جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔شام میں فوجی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے۔اگر ایسا ہوا تو جنگ شامی سرحدوں سے باہر جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.