22 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:52
ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیاں معطل
اے آر وائی - امریکا نے زلزلہ زدگان کو امداد کی فراہمی کے لئے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں عارضی طورپرمعطل کردی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ایران میں آنے والے شدید زلزلے کے پیشِ نظر امریکی غیر سرکاری تنظیموں پر ایران کو مالیاتی امداد دینے پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
امریکی پابندیوں کے تحت غیر سرکاری تنظیمیں اشیاءِ خورد و نوش اور ادویات ایران بھیج سکتی تھیں تاہم مالیاتی امداد ممنوع تھی۔ پابندیاں پانچ اکتوبر تک معطل رہیں گی۔