تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:42

کیلی فورنیا کے جنگل کی آگ پھیلنے کے بعد ایمرجنسی نافذ

اے آر وائی - امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ پھیلنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ آگ سے پچاس عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں جبکہ تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔



آگ سے چوبیس ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی اراضی بھی تباہ ہو گئی ہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو عملہ تعینات کر دیا گیا ہے اور سو سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.