تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:15

انجیلا مرکل دنیا کی سب سے زیادہ بااثر خاتون قرار

اے آر وائی - امریکی جریدے فوربز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی سب سے زیادہ بااثر خاتون قراردیا ہے۔ فوربز میگزین کی فہرست میں چونسٹھ سالہ ہیلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر جبکہ برازیل کی سیاستدان چونسٹھ سالہ ڈلما راؤزسف تیسرے نمبر پر ہیں۔



فہرست کے مطابق بل اینڈ میلینڈا گیٹس امریکی خاتون میلینڈا گیٹس چوتھے ، نیویارک ٹائمز کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر جل ابرامسن پانچویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں پینسٹھ سالہ انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی چھٹے نمبر، اڑتالیس سالہ امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ ساتویں نمبر پر ہیں۔



معروف گلوکارہ لیڈی گاگا چودہویں، میانمر کی سیاسی رہنما آنگ آنگ سوچی انیسویں اور انجلینا جولی۔ کا فہرست میں چھیاسٹھواں نمبر ہے۔ برطانیہ کی ملکہ کا فہرست میں چھبیسواں نمبر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.