تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:13

سیلاب سے متاثر ہونے والے شہروں میں ڈھاکا دوسرا نمبر پر

جیو نیوز - ڈھاکا…دنیا کے 9ساحلی شہروں میں سے بنگلہ دیش کا دارلحکومت ڈھاکا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سے دوسرے نمبر پر ہے۔ایک حالیہ بین الاقوامی اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ اگر اس کے تحفظ کے اقدامت نہ کئے گئے تو سن 2100تک اِس کی یہی صورتحال رہے گی۔ یہ حقائق ہالینڈ اور لیڈز یونیورسٹی کی سیلاب کے بارے میں ہونے والی تحقیق میں بتائے گئے ہیں۔ اسٹڈی کے مطابق ڈھا کا اس وقت سطح سمندر سے صرف 4 میٹر بلند ہے۔اور یہ مسلسل سمندری طوفان اور سیلاب کی زد پر رہتا ہے۔مختلف انڈیکیٹرز کی وجہ سے یہ شہر متاثرہ شہروں میں شامل ہے۔اسٹڈی میں ریٹنگ کے لحاظ سے چین کے ساحلی شہر شنگھائی کو سب سے زیادہ سیلاب کے خطرے کی زد پر رہنے والا شہر قراردیا گیا ہے۔سیلاب کے خطرے کی زد پر دیگر شہروں میں کولکتہ،منیلا،کاسابلانکا،روٹرے ڈیم،بیونس آئرس ، مارسیلے اور اوساکا شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.