تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:33

بدرالدین حقانی ڈرون حملے میں ہلاک، امریکی اخبار

اے آر وائی - امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہےکہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر بدر الدین حقانی شمالی وزیر ستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔



اخبار کے مطابق بد ر الدین حقانی سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی تھے اور حقانی نیٹ ورک کے دوسرے اہم کمانڈر تھے۔ بدر الدین حقانی کا نام امریکی کی جانب سے جاری کی گئی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔



دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد بدرالدین حقانی کی ہلاکت کا باقاعدہ اعلان کریں گے تاہم حقانی نیٹ ورک نے بدرالدین حقانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔امریکا شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالتا رہا تاہم پاکستان کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.