تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:11

وینزویلا :آئل ریفائنری میں دھماکہ،39 افراد ہلاک

اے آر وائی - وینیزویلا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں دھماکے کے نتیجے ایک دس سالہ بچے سمیت انتالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ صدر ہوگوشاویز نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے۔



دھماکے کے بعد ریفائنری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سرکاری فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ جبکہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



ونیزویلا کے نائب صدر ایلس جاوا نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعددافراد زخمی ہیں۔ صدر ہوگوشاویز نے تین روزہ سرکاری سوگ کااعلان کیا ہے۔تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.