26 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:43
ڈومنکن ری پبلک اور ہیٹی کےبعدآئزک طوفان فلوریڈاکی جانب
اے آر وائی - ہیٹی اور ڈومنکن ری پبلک میں تباہی کے بعد آئزک طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ہیٹی میں دو افراد ہلاک اور متعدد پل متاثر ہوئے۔
امریکہ کے سمندری طوفانوں کے بارے میں قومی مرکز نے تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ طوفان اس وقت پورٹ اوپرنس سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر جنوب مشرق سے گزر رہا ہے، جس کی رفتارسو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سمندری طوفان آئزک ہفتے کی رات پعد کے مغربی حصےسے گزرا۔
سمندری طوفان آج شمال مغربی کیوبا سے گزرنے والا ہے، اور اس کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔ وارننگ کے باعث خوردونوش کی اشیا خریدنے کے لیے لوگوں کا سپر اسٹورز پر تانتا بندھ گیا، جہاں چار لاکھ کے قریب لوگ تین سال قبل آنے والے شدید زلزلے کی تباہی کے بعد اب تک خیموں میں رہائش پذیر ہیں، ہیٹی میں طوفان سے دو افراد ہلاک جبکہ متعدد پل متاثر ہوئے ہیں۔