تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:48

سمندری طوفان آئزک کی امریکی ساحلوں پر پیش قدمی جاری

اے آر وائی - سمندری طوفان آئزک مسلسل امریکہ کے خلیجی ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہاہے۔ سمندری طوفان آئزک امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقے میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد لوزیانا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اورطوفانی ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے۔



طوفان کے باعث ساحلی علاقوں کے دو لاکھ سے زائد شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔آئزک سے نیوآرلینزشہر کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ شہرکی سڑکیں سنسان پڑی ہیں اورسیکڑوں شہری سرکاری کیمپوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔



کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج اور امدادی ٹیمیں شہر میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان سے سمندر میں بارہ فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.