30 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:52
حقانی نیٹ ورک کیخلاف جدو جہد مؤثر بنائینگے،امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف امریکہ اور پاکستان اپنی جد و جہد کو مزید موثر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پارحملے روکنے کے لئے پاکستان، افغانستان اور ایساف میں مزید تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ وسیع تر انسداد دہشتگردی کے معاملات میں تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت نیٹو راہداری کو کھولنا ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک اس قابل ہو سکیں گے کہ کارگو کی منتقلی بہتر انداز میں کر سکیں۔
وکٹوریہ نولینڈ کاکہنا تھاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی شہریوں کو پاکستان کاسفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔