تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:42

سمندری طوفان آئزک امریکی ساحلوں پر

اے آر وائی - سمندری طوفان آئزک تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ نیو اورلینز پہنچ گیا۔ طوفان سے قبل نیواورلینز سے تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ صدر اوباما نے طوفان سے متاثرہ لوزیانا اور مسی سپی کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا ہے۔



متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے اور لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ میامی میں قائم نیشنل ہریکن سینٹر نے خبردار کیا ہے طوفان کے باعث سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.