تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:18

امریکا: صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی اوباما پر تنقید

اے آر وائی - ریپبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے صدر براک اوباما کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ریپبلکن کانگریس کی جانب سے باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے بعد اپنے خطاب میں مٹ رومنی نے کہا اقتدار میں آکر اوباما کی پیدا کردہ مایوس کن صورتحال دورکریں گے۔



انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت کی تعمیر نو اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے انہیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔رومنی کا کہنا تھا کہ وہ رائے کے اعتبار سے منقسم ملک کو دوبارہ مجتمع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.