31 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:2
گجرات فسادات میں مایا کوڈنانی کو28 سال کی سزا
اے آر وائی - بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت نے دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث بی جے پی کی سابق وزیر مایا کوڈنانی کو اٹھائیس سال قید کی سزا سنا دی ۔ مایا کوڈنانی سابق وزیر اعلیٰ گجرات نریندر مودی کی بہت قریبی ساتھی مانی جاتی ہیں۔
۔بجرنگ دل کے رہنما بابوبجرنگی اور دیگر تیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ بدھ کو عدالت نے گجرات فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کی حکومت میں سابق وزیر مایا کوڈنانی سمیت بتیس افراد کو قصوروار قرار دیا۔ خصوصی عدالت نے اس مقدمے کے دیگر انتیس ملزمان کو بری کردیا تھا۔ اٹھائیس فروری دو ہزار دو کو مذہبی فسادات کے دوران ستانوے مسلمانوں کو کو ہلاک کردیا گیا تھا۔