تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:53

شام کے مسئلے کا حل تقریباً ناممکن ہے: اقوام متحدہ

اے آر وائی - شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ سفیر لخدر براہیمی نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کا حل تقریبا ناممکن ہے۔ شام کے لئے خصوصی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لخدر براہیمی نے کہا کہ شام کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور وہ اس سلسلے میں کسی بھی مغالطے کا شکارنہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں شام کے بحران کا حل ہونا مشکل نظر آتا ہے۔لخدر براہیمی کو کوفی عنان کے مستعفی ہونے کے بعد شام کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.