4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:38
برطانیہ:سعیدہ وارثی عہدے سے محروم
اے آر وائی - برطانیہ کی کنزرویٹو جماعت کی شریک چئیرپرسن سعیدہ وارثی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کابینہ میں ردو بدل کر رہے ہیں اور سعیدہ وارثی کو چئیرپرسن کے عہدے سے ہٹایا جانا ان تبدیلیوں کا حصہ ہے۔
سعیدہ وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہٹائے جانے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کے لئے انجام دی گئی خدمات ان کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
سعیدہ وارثی نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے انتخابات تک عہدے پر برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔