تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:35

چھوٹی عمر میں بڑا کام:بھارت کی 13سالہ مائیکروبیالوجسٹ

جیو نیوز - لکھنوٴ…انسان کی شخصیت اور کام اس کی زبان اور عمر سے نہیں بلکہ ذہانت سے پہچانے جاتے ہیں۔چھوٹی سی عمر میں بڑا کام کرنے والی 13سالہ بھارتی سشما ورمامائیکروبیالوجی میں پوسٹ گریجویٹ کررہی ہیں۔لکھنوٴ سے تعلق رکھنے والے غریب مزدور باپ کی بیٹی نے الف، ب، پ پر یقین کیا اور بھائی کے ساتھ پڑھانا شروع کیا، کتابوں سے لگن میں سشما نے 7سال کی عمر میں میٹرک کرلیا،17 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے میڈیکل امتحان میں بیٹھنا چاہتی ہیں۔سشما کہتی ہیں کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنے کوبے چین ہیں۔سشما ورمانے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس کامیابی کا سہرا اپنے بھائی کو دینا چاہتی ہیں۔پڑھائی کے دوران انہیں مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،ان کی مدد کو حکومت آگے نہیں بڑھی، لیکن وہ مدد کرنے والے مخیر حضرات کی شکر گزار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.