تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:25

اسپین میں خاکروبوں کی ہڑتال گیارھویں روز میں داخل

جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین میں خاکروبوں کی ہڑتال گیارھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ دارلحکومت میڈرڈ کی گلیاں گندگی سے بھر گئیں۔ ایک ہزار ایک سو چوالیس ملازمین کی نوکریوں سے چھٹی اور تنخواہوں میں چالیس فیصد کٹوتی کی ممکنہ سرکاری تیاری پر میڈرڈ بھر کے خاکروب سراپا احتجاج ہیں ۔ ہڑتال کے باعث شہر کی سڑکیں گندگی سے بھر چکی ہیں اور کوڑے دان ابل رہے ہیں ۔ ادھرہڑتال ختم کرنے کی ڈیڈلائن دینے کے باوجود میڈرڈ کے مئیرکے خاکروبوں کی نجی کمپنی اور یونین انتظامیہ سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.